• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی سندھ،پی پی کی پنجاب میں مقبولیت بڑھانے کیلئے سیاسی تیاریاں

Todays Print

اسلام آباد( عبدالرئوف چوہدری)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ(ن) نے ایک دوسرے کے صوبوں میں اپنی مقبولیت بڑھانے کے لئے سیاسی تیاریاں شروع کردیں، پاکستان مسلم لیگ(ن) نے سندھ میں تیس ارب کا پیکیج پیش کرکے اپنی سیاسی مقبولیت میں اضافہ کے لئے کوشش کی جس پر پاکستان پیپلز پارٹی  نے پنجاب  میں اپنے ڈیرے ڈال کراپنی مقبولیت میں اضافہ کرنے کی جدوجہد شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) تیس ارب کے پیکیج سے کراچی ،حیدر آباد، سکھر ،عمرکوٹ میں متحدہ قومی موومنٹ کے ساتھ مل کر منصوبے بنائے گی اور آئندہ کے انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل تیار کررہی ہے جبکہ  پنجاب میں اپنے پائوں مضبوط کرنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں اپنے ڈیرے ڈال لئے ہیں اس سلسلے میں بلاول زردا ر ی لاہور پہنچیں گے پھر پورے پنجاب میں جلسے ،جلوس ،ریلیاں کی جائیں گی اور پارٹی کی تنظیموں کو مضبوط کیا جائے گا اور پنجاب  کے تمام ڈسٹرکٹ  لیڈروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی اور ناراض کارکنوں کو منایا جائے گا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ میں ایم کیو ایم کے ساتھ مستقبل میں سیاسی اتحاد کرسکتی ہے کیونکہ سندھ کے تمام ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کے ساتھ بنانے کی بجائے ایم کیو ایم کی قیادت اور میئر کراچی کے ساتھ مل کر بنائے جارہے ہیں جس کے بارے میں آئندہ چند روز میں پاکستان مسلم لیگ اور ایم کیو ایم پاکستان میں کوئی اتحاد متوقع ہوسکتا ہے۔ 

تازہ ترین