• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوور سیزانوسٹرزچیمبرملکی ریونیو کے اضافے میں اہمیت رکھتا ہے،محمدزبیر

اکراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی سفارت کاروں نے امن و امان کے قیام کے بعد کراچی کوغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل شہر قرار دیا ہے گورنر سندھ نے جمعرات کو اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں انھیں ادارے کی کارکردگی، غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور حائل مشکلات سمیت دیگر امور سے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ اوور سیز انوسٹرز چیمبر پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں کا سرفہرست ادارہ ملکی ریونیو کے اضافے میں اہمیت رکھتا ہے ، حکومت سرمایہ کاری اور نئی صنعتوں کے قیام کے لئے بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے اورکراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد کا روباری سرگرمیوں میں مزید اضافہ کے لئے انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ،غیر ملکی سرمایہ کاری سے ملک میں خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگیاہے ۔دریں اثناء کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام گورنر ہاؤس میں منعقدہ 12ویں کنزیومر چوائس ایوارڈ کی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ملکی صنعتیں اور کمپنیاں صارف کو بہترین اور اعلیٰ درجے کی خدمات اور مصنوعات کی فراہمی میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں۔موجودہ حکومت نے کنزیومر ایکٹ کے تحت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ فوڈ اتھارٹی کے تحت ایک کنزیومر رائٹ کونسل تشکیل دی ہے۔اس موقع پر کنزیومر ایسو سی ایشن کے چیئرمین کوکب اقبال ، اعزازی قونصل جنرل ملائیشیا محمد اسماعیل، سی ای او انڈس موٹر ٹویوٹا علی اصغر جمالی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسٹینڈرڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی خالد صدیق، ابرار الدین، بھی موجود تھے ۔آخر میں گورنر سندھ محمد زبیرنے کمپنیز کے نمائندوں  میں ایوارڈز تقسیم کئے۔

تازہ ترین