• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ماہ کے آخر میں پاک تھائی لینڈآزادانہ تجارت معاہدہ کا امکان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اورتھائی لینڈ کے درمیان رواں ماہ کے آخر میں آزادانہ تجارت  معاہدے  کا امکان ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا آٹھواں دور 21اگست سے شروع ہوگا۔ یہ 3روز جاری رہے گا امید کی جارہی ہے کہ یہ حتمی دور ہو گا ذرائع کے مطابق  دونوں ممالک نے تحفظات کے ازالے کیلئے آزادانہ تجارت کے معاہدے میں پیش کردہ اشیاءکی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے جس میں آٹو موبائل اور ٹیکسٹائل کی مصنوعات بھی شامل ہیں۔مذاکرات کے آٹھویں دور میں دونوں ممالک کے نمائندے معاہدے کے متن، محصولات کی شرح میں کمی،اورآفرز لسٹ سمیت دیگر متعلقہ امورکا احاطہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین