• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایما اسٹون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئیں

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں)بہترین اداکارہ ایما اسٹون سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی فنکارہ بھی بن گئی۔ امریکی اداکارہ ایما اسٹون نے لالا لینڈ میں بہترین اداکاری پر آسکر ایوارڈ جیتا تھا۔جنیفر لارنس سے سب سے زیادہ معاوضہ لینے کا اعزاز ایما اسٹون نے اب چھین لیا ہے اور اس کے ساتھ ہی وہ فوربز کی نئی فہرست میں پہلے نمبر پر بھی آگئی ہیں۔28 سالہ ایما اسٹون نیلالا لینڈ میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتا تھااور اس فلم سے انہوں نے 2 ارب 73 کروڑ روپے کمائے۔

ٹی وی سیریل اور مختلف برانڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی اس کے علاوہ ہے۔فوربز کی فہرست میں مسلسل دو سال سے پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنیفر لارنس اب تیسرے نمبر پر آگئی ہیں جبکہ گزشتہ سال انہوں نے پونے 5 ارب روپے کمائے تھے اب ان کا معاوضہ آدھے سے بھی کم ہوکر 2 ارب 52 کروڑ روپے پر آگیا ہے۔ مختلف فلموں اور فیشن برانڈ کے ساتھ ڈیلز کی آمدنی اس سے الگ ہے۔چارلیز تھیرون، ایما واٹسن اور میلیسا مک کارتھی بھی فوربزکی ٹاپ ٹین لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئیں تاہم ایشیا سے کوئی اداکار اس فہرست میں جگہ نہیں بنا سکا۔فوربز کے مطابق ٹاپ ٹین اداکاراؤں کی مجموعی آمدنی18ارب روپے سے زائد ہے جو گزشتہ سال کی نسبت 16فیصد کم ہے جبکہ سب سےزیادہ معاوضہ حاصل کرنیوالے اداکاروں کی فہرست رواں ہفتے جاری کی جائیگی۔

تازہ ترین