• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اورناقابل بیان ہے، سْنیدھی چوہان

Todays Print

ممبئی (ایجنسیاں) بھارتی پلے بیک سنگر سْنیدھی چوہان ان دنوں امید سے ہیں۔ ان کے یہاں پانچ سال کے بعد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے جس کی وجہ سے وہ اور ان کے شوہر ہتیش سونک بہت خوش اور جذباتی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں سْنیدھی چوہان کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت اور ناقابل بیان ہے۔

میں اب اپنی ذاتی زندگی اور کام کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کی پیدائش پر بہت خوش ہیں لیکن انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کریں، لیکن شکر ہے کہ ان کے خاندان کے افراد انھیں سنبھالنے کیلئے موجود ہیں۔

تازہ ترین