• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج ایسے مقدس اور مذہبی فریضہ کی ادائیگی کے لئے نہ صرف حکومت بلکہ محکمہ حج کے لوازمات کو سامنے رکھتے ہوئے بعض ایسے اقدامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ان اقدامات میں صحت و صفائی کے اصولوں کا احترام، رہائشی علاقوں میں حکومتی قوانین کی پابندی اور محکمہ حج کےافسران کی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ عازمین حج قانون کی پابندی کرتے ہوئے ایسی اشیا ساتھ لے جانے سے اجتناب کریں جن پرپابندی عائدکی گئی ہے۔ نیز یہ بھی ضرری ہے کہ کھانے پینے میںبھی غیرضروری اشیا اور ناقص کھانوں کے استعمال سے گریز کیا جائے تاکہ عازمین کسی مرض کا شکار نہ ہونے پائیں۔ غیرضروری سرگرمیوں اور دونوں شہروں میں مقدس مقامات کی زیارت پر زیادہ وقت صرف نہ کیا جائے تاکہ بلاوجہ تھکاوٹ ان کے لئے پریشانی کاباعث نہ بنے۔ ان دنوں موسم گرم ہے اس حوالے سے بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ اس مقدس سفر کے تمام مناسب تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے مکمل امن و سلامتی سے فریضہ ادا کیا جاسکے اور واپسی میںبھی کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
(نعمان اختر)

تازہ ترین