• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی بیٹی آج بھی جرگے اور پنچایتوں کی بھینٹ چڑھ رہی ہے اور اپنےہی ملک میں رہتے ہوئے اس کی جان و آبرو محفوظ نہیں۔ وطن عزیز کے بعض علاقوں میں اب تک غیرت کے نام پر کھلی وحشت و درندگی کا راج ہے۔ ہمارے معاشرے میں غیرت کے نام پر ظالمانہ کارروائیاں اب تک عام ہیں جہاں خواتین کو غلطی نہ ہونے کی بنا پر اذیت ناک سزائیں دی جاتی ہے۔ کبھی پسند کی شادی پر، کبھی جائیداد کی بنا پر اور کبھی جھگڑوں کی وجہ سے عورتیں جرگہ کے فیصلہ کا شکار ہو جاتی ہیں۔ یہ صورتحال پوری پاکستانی قوم کے لئے انتہائی افسوسناک ہی نہیں حد درجہ شرمناک بھی ہے، لہٰذا ضروری ہے ایسے واقعات کے اعادے کو ناممکن بنانے کے لئے تمام مطلوبہ اقدامات بھی بلاتاخیر عمل میں لائے جائیں۔ حکومت اس جرگہ سسٹم کو ختم کرے اور اس ظلم سے شہریوں کو بچائے۔
(عثمان الیاس)
usmanilyas@gmail.com

تازہ ترین