• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں معذور اور ضعیف العمر افراد کیلئے سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمتوں میں معذور افراد کا کوٹہ بڑھایا جائے۔ ماضی بعید کی حکومتوں نے عوام کی فلاح کیلئے بہت سے منصوبے متعارف کرائے تھے جس کی وجہ سے عوام کو تعلیمی اور طبی سہولتیں مہیا ہو جاتی تھیں مگر بعد میں آنے والی حکومتوں نے اچھا طرز حکومت اختیار کرنے کے بجائے اپنی مدت اقتدار کو ترجیح دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے اور عوام کو فراہم کی جانی والی سہولتوں میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ ترقی یافتہ ممالک میں عوام کو بہت سی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں، بیروزگاری کی صورت میں امدادی رقم دی جاتی ہے، معمر شہریوں سے بس یا ٹرین کا ٹکٹ نہیں لیا جاتا۔ بدقسمتی سے وطن عزیز میں ایسا نہیں کیا جاتا۔ مسئلہ صرف قانون بنانے سے نہیں بلکہ اس پر عمل کرانے سے حل ہوتا ہے۔ اعلیٰ حکام کو چاہئے معذور اور ضعیف العمر افراد کیلئے کوٹہ رکھا جائے۔
(ثمن اویس)
samanawais@gmail.com

تازہ ترین