• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشتگردی کی دنیا بھر میں مثال نہیں ملتی مذہبی،سیاسی سماجی رہنما

ہیلی فیکس( زاہد مرزا)برطانیہ کی سیاسی، سماجی ،مذہبی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کو بے رحمی سے شہید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مزمت کی ہے،استحکام پاکستان کونسل برطانیہ ،مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ اور دیگر نے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں جس طرح دہشت گردی کر رہی ہے اس کی دنیابھر میں مثال نہیں ملتی، صدر مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ پروفیسر سید احمد حسین ترمذی نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں تمام عالمی فورموں پر اجاگر کرے،ان کا کہنا تھا کہ مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ بھارتی فوج کی طرف سے جاری ظلم وستم کی پُرزور مذمت کرتی ہے،پروفیسر ترمذی نے عالم اسلام کی خاموشی کولمحہ فکریہ قرار دیا اور مسلم امہ پر زور دیا کہ بھارتی دشت گردی کے خلاف آواز بلند کریں استحکام پاکستان کونسل برطانیہ کے صدر زیڈ اے مرزا نے حالیہ بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی دہشت گردی کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرےجبکہ پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ نارتھ ویسٹ کے صدر اسد سجاد بٹ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری دشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کی آنکھیں کیوں بند ہیں، اپنے ہی شہریوں پر گولیاں چلانا کہاں کی جمہوریت ہے انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور مسلم امہ اس خونریزی کا نوٹس لے۔

تازہ ترین