• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں ظلم وسفاکیت عروج پر ہے،بیرسٹر سلطان محمود

سلائو(اورنگزیب چوہدری) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم وسفاکیت عروج پر ہے،برہان وانی کی شہادت کے بعدتحریک آزادی میں تیزی آگئی ہے اور کشمیری ایک طویل عرصہ سے قربانیاں دے رہے ہیں۔

اس موقع پر بیرون ممالک میں آباد کشمیریوں کی یہ دوہری ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اٹھائیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے سلائو میں امریکہ روانگی سے قبل پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ سابق مشیرو یورپ و امریکہ کے کوارڈینیٹر چوہدری شعبان،سابق مشیر و پی ٹی آئی کشمیر کے سیکریٹری مالیات چوہدری اخلاق، چوہدری دلپذیر، چوہدری اللہ دتہ، چوہدری حکم داد، چوہدری دلپذیر، چوہدری شیراز فاروق اور دیگر بھی موجود تھے۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہاکہ میں دو ماہ قبل بھی امریکہ گیا تھا لیکن اب میری زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کیونکہ ٹرمپ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک کو دہشت گردی قرار دیا ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیری عوام گولیوں کا جواب نعروں یا صرف پتھروں سے دیتے ہیںجبکہ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت ریاستی و جمہوری تحریک چل رہی ہے۔

تازہ ترین