• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان پر سفارتخانہ ڈبلن پاکستان میں رنگا رنگ تقریب

ڈبلن(فرخ وسیم بٹ)پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی مناسبت سےپاکستانی سفارتخانہ ڈبلن میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام سیاسی،سماجی اورمذہبی قائدین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ خالد نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض انعام اللہ خان ادا کیے۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد نے قومی ترانے کی گونج میں سبز ہلالی پرچم کو ہوا میں بلند کر کے پرچم کشائی کی رسم ادا کی اور حاضرین نے قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہو کر قومی پرچم کو خراج تحسین پیش کیا۔

ڈاکٹر سید رضوان احمد نے صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے جس پر حاضرین نے تالیاں بجا کر صدر اور وزیر اعظم کے پیغامات کا خیر مقدم کیا ۔ڈاکٹر سید رضوان احمدنے کہا کہ آج کی اس تقریب میں آپ سب شرکاء کو دیکھ کر بڑی خوشی ہوئی،ورکنگ ڈے کے باوجود آپ سب کا اتنی کثیر تعداد میں یہاں تشریف لانا خوش آئندہے ۔ کمیو نٹی متحرک اور یونائیٹڈ ہے ۔

معروف قانون دان بیرسٹر چوہدری عمران خورشید نےکہاکہ پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کا خون ہے اس لیے ہمیں اپنے تمام سیاسی اور مذہبی اختلافات کو نظر انداز کے کے ملک وقوم کیلئے کام کرنا چاہئے۔

تازہ ترین