• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمیونٹی متحد ہوکر کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کرے، امجد مغل

مانچسٹر (علامہ عظیم جی)حج بیت اللہ عالمی مساوات کی بہترین مثال ہے۔ حج بیت اللہ کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوموں کی آزادی کے لئے دعا کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک خودارادیت جموں کشمیر اور ساتھ ساتھ گروپ کے سینئر وائس چیئرمین امجد مغل نے کشمیریوں کے ایک وفد کے ساتھ حج بیت اللہ روانگی سے قبل فالکن ایکسپریس میں ایک تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین سیداظہرحسین شاہ بخاری، کونسلر یاسمین ڈار،چیئرپرسن تحریک خودارادیت جموں کشمیر یورپ وومن ونگ، مس صدف، رابطہ سیکرٹری اعجاز ملہی، ماجد ڈار، جہانگیر ڈار بھی موجود تھے۔

امجد حسین مغل نے کہا برطانیہ میں آباد تمام مسلمانوں اور پاکستانی کمیونٹی کو متحد ہوکر تحریک آزادی کشمیر کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ ساتھ ساتھ گروپ کے چیئرمین سیداظہر شاہ بخاری نے کہا ہے کہ مسلم امہ کا اتحاد بالخصوص برطانیہ میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر متحد ہونا چاہئے اور حج بیت اللہ کے موقع پر پوری امت اسلامیہ کا اتحاد ضرور نظرآنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ساتھ ساتھ گروپ پاکستانی کمیونٹی کی فلاح بہبود کے لئے کوشاں ہے اور 26اگست کو یوم آزادی کی شایان شان تقریب کا اہتمام کررہے ہیں جہاں باہمی اتحاد کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ رابطہ سیکرٹری چوہدری اعجاز ملہی نے کہا ہے متحد ہوکر عالمی سطح پر دہشت گردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا چاہئے۔

خواتین ونگ تحریک خودارادیت جموں کشمیریورپ کونسلر یاسمین ڈار نےکہا ہے برطانیہ میں رہنے والے مسلمان مردوخواتین کو متحد ہوکر عالمی امن کے لئے کوشاں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا حج وفد دیگر مسلمان ممالک سے آئے ہوئے لوگوں کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر اور بھارتی انسانیت سوز مظالم کو اجاگر کرے گا۔ انہوں نے عالمی قوتوں سے اپیل کی کہ بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے روکیں۔ استاد محمد صفدر نے کہا کہ حج بیت اللہ مسلم امہ کے اتحاد کا دن ہے۔

تازہ ترین