• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا حافظ حبیب الرحمٰن فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے مکۃ المکرمہ روانہ

برمنگھم (پ ر) ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث برطانیہ مولاناحافظ حبیب الرحمن حبیب آج سفر حج کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ حافظ حبیب الرحمن آئمہ حرمین الشیخ عبدالرحمن السدیس الشیخ ایاد لشکری، الشیخ عبدالرحمن الحذیفی و دیگر علماء و اکابر سے ملاقاتیں بھی کریں گے ، ان کی عدم موجودگی میں مولانا مفتی شیرخان جمیل عمری قائمقام ناظم کے فرائض سرانجام دیں گے، ناظم نشرواشاعت حافظ عبدالاعلیٰ درانی اوردیگرجماعت کے علماء و فضلاء نے حافظ حبیب الرحمن کو نیک دعاؤں کے ساتھ الوداع کیااوران سمیت تمام حجاج کی بخیر وعافیت واپسی کی دعا کی ہے ۔

تازہ ترین