• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی برمنگھم کے زیراہتمام جشن آزادی کانفرنس20اگست کو ہو گی

برمنگھم (پ ر) پاک سرزمین پارٹی برمنگھم کے زیر اہتمام جشن آزادی کانفرنس 20اگست بروز اتوار شام 5بجے برمنگھم میں ہوگی۔ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ و یورپ کے میڈیا ترجمان اور برمنگھم کے صدر مرزا فیصل محمود نے کہا جشن آزادی کانفرنس میںبرطانیہ اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مدعو کیاگیا ہے جو نہ صرف قیام پاکستان بلکہ بقائے پاکستان اور استحکام پاکستان کے موضوع اور مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی ’’جشن آزادی کانفرنس‘‘ پاکستان بھر میں بسنے والے پاکستانیوں، آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حوصلہ اور تقویت فراہم کرے گی۔

تازہ ترین