• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک کشمیر یورپ کے صدر غالب تنظیمی دورے پر اٹلی روانہ

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب چار روزہ دورہ پر اٹلی روانہ ہوگئے۔ وہ ای، ایم ،سی کے سالانہ کنونشن میں شرکت اور یوم پاکستان اور کشمیر کے حوالے سے مختلف تقریبات سے خطاب کریں گے، تحریک کشمیر اٹلی کے اجلاس میں مختلف پہلوئوں پر آئندہ کی حکمت عملی پر غوروخوص اور مشاورت کی جائے گا۔ پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے سرکردہ رہنمائوں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔

روانگی سے پہلے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جو حالات پیدا کر رکھے ہیں، حریت قیادت اور ان کے قریبی ساتھیوں اور خاندان کے افراد کو جس طرح کالے قوانین کے تحت ہرساں کیا جا رہا ہے اس صورت حال کو یورپین ایوانوں تک پہنچانے کے ٹھوس حکمت عملی کی ضرورت ہے

تازہ ترین