• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری، سات روز میں جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ روز ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے خلاف الزامات عائد کرنے پر عمر اکمل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ عمر اکمل کو شوکاز نوٹس کا جواب سات روز میں دینا ہوگا۔ پاکستانی کرکٹر عمر اکمل کے مکی آرتھر کے الزامات کے بعد ہیڈ کوچ نیشنل کرکٹ اکیڈمی مشتاق احمد بھی سامنے آگئے ۔

مشاق احمد نے بتایا کہ جب عمر اکمل اور مکی آرتھر کے درمیان بات چیت ہو رہی تھی تو میں اس وقت وہاں موجود تھا ،مکی آرتھر نے عمر اکمل کو سمجھایا کہ آپ ایک فٹنس ٹیسٹ میں نہیں سات بار فیل ہو چکے ہیں ۔ آپ کو اپنی فٹنس بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

مشتاق احمد نے کہا کہ عمر اکمل کی گالیوں والی بات میں کوئی سچائی نہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے بھی عمر اکمل کو سمجھایا تھا کہ اپنی فٹنس اور پر فارمنس پر توجہ دو۔ ایف اور ایچ سے شروع ہونے والے دو الفاظ مکی آرتھر کا تکیہ کلام ہیں جبکہ انگلش زبان سے ناواقفیت کی وجہ سے عمراکمل ان الفاظ کو غلطی سمجھ بیٹھے۔

تازہ ترین