• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی اوررنالڈو کا ٹکرائو ،اسپینش فٹبال لیگ کا نیا سیزن آج شروع

کراچی (جنگ نیوز) دُنیا میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ”اسپینش فٹ بال لیگ “ جسے ’’لالیگا‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے اس کا نیا سیزن جمعہ سے شروع ہو رہا ہے۔ پاکستان کا پہلا نجی اسپورٹس چینل ”جیوسوپر“ اس لیگ کو گذشتہ 2 برس سے مسلسل نشر کررہا ہے اور فٹبال کا شوق رکھنے والے شائقین کی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے حالیہ سیزن کے تمام مقابلے بھی براہ راست نشر کئے جائیں گے۔ اس لیگ میں کل 20 ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی جس میں سے 17 ٹیمیں گذشتہ برس کی ہیں جبکہ 3 ٹیموں کو اس بار متعارف کرایا جارہا ہے۔ واضح رہے Segunda Divison کی ٹیم گذشتہ برس سرفہرست رہتے ہوئے پلے آف میچ بھی جیت چکی ہے۔ لالیگا لیگ میں ناظرین روایتی حریف رونالڈو (ریال میڈرڈ) اور میسی (بارسلونا) کا ٹکرائؤ بھی دیکھیں گے۔ اس کے علاوہ فٹ بال کے دو اُبھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی متعارف کرایا جائے گا۔ افتتاحی میچ Leganes اور Alves کی ٹیموں کے مابین شب 11 بجکر 15 منٹ پر ”جیوسوپر“ سے نشر ہوگا۔

تازہ ترین