• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان ہیسٹنگر دورئہ بھارت سے قبل فٹنس کے لیے پرامید

میلبورن( جنگ نیوز) پیر کی انجری سے برسرپیکار آسٹریلین فاسٹ بولر جان ہیسٹنگز نے کرکٹ میں واپسی کیلیے دورئہ بھارت کو ہدف بنالیا۔ انہیں امید ہے کہ وہ اگلے ماہ شیڈول سیریز سے قبل پوری طرح فٹ اور سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔ 17 ستمبر سے 11اکتوبر تک ہونے والے دورے میں آسٹریلیا کو پانچ ون ڈے اور تین ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلنی ہے۔ 31سالہ ہیسٹنگز انگلینڈ میں کاؤنٹی میچ کے دوران فٹنس مسائل کے شکار ہوئے تھے۔ انہیں سیزن مکمل کیے بغیر ہی وطن لوٹنا پڑا تھا۔ ہیسٹنگز کا کہنا ہے کہ اب بھی ٹخنوں میں درد محسوس کر رہا ہوں لیکن یقین ہے کہ میں بھارت دورے سے پہلے بالکل فٹ ہو جاؤں گا۔

تازہ ترین