• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قمر زمان اولمپکس ایسوسی ایشن کے عہدے سے مستعفی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان نے خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کی سیکریٹری شپ سےمستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔ قمرزمان نے اپنا استعفیٰ پاکستان اسکواش فیڈریشن کو ارسال کر دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی سالوں سے صوبے میں اولمپک کی دو ایسوسی ایشن سے نقصان کھلاڑیوں کو ہوا۔جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کے شعبے کو کبھی اہمیت نہیں دی گئی جس کی وجہ سے ہم بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی فلاح بہبود کا مقصد سامنے رکھتے ہوئےسیاستمیں قدم رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ وہ اگلے سال عام انتخابات میں حصہ لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ2018 کا الیکشن ضرور لڑوں گا چاہے آزاد حیثیت سے لڑنا پڑے۔

تازہ ترین