• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرنیشنل میچ چھوڑیں، کراچی میں سپرلیگ فائنل بھی نہیں ہوگا،سیٹھی

  کر اچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کراچی میں انٹر نیشنل میچ کے لئے پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی سے فون پر رابطہ کیا ہے اور ان سے کہا ہے کہ سری لنکا کی ٹیم کے دورہ پاکستان میں ایک میچ کراچی میں بھی کرایا جائے، تاہم پی سی بی کے چیئرمین نے کہا ہے کہایسا ممکن نہیں کیوں کہ کوئی بھی ٹیم کرا چی میں آکر کھیلنے پر رضا مند نہیں ۔ جو مان جاتے ہیں وہ لاہور میں کھیلنے پر زور دیتے ہیں۔

نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ ملک میں عالمی کر کٹ کی رونقیں جلد بحال ہوں، سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے کی خبر پر انہیں میئر کرا چی وسیم اختر نے فون کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ سری لنکن ٹیم اگر پاکستان آئے تو اس کا ایک میچ کم ازکم کر اچی میں ضرور ہونا چاہیے۔ تاہم نجم سیٹھی کا موقف ہے کہ ایسے میں وہ کچھ نہیں کر سکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کرا چی کی تزئین و آرائش کے لئے ڈیڑھ ارب سے زائد کا بجٹ منظور کر نے کا مقصد یہ ہے کہ اسٹیڈیم بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کے لئے تیار رہے، اور جب پاکستان میں انٹرنیشنل کر کٹ کی واپسی ہو تو کراچی سینٹر اہم کردار ادا کرے۔ نجم سیٹھی نے اس امکان کو مسترد کر دیا کہ پی ایس ایل تھری2018 فائنل کی میزبانی کرا چی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں کچھ میچ ہی ہو جائیں تو بڑی بات ہے، اور دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ اسٹیڈیم میں کام چل رہا ہے۔ یاد رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے پاکستان سپر لیگ فائنل کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہو نے پر کہا تھا کہ پی ایس ایل تھری2018 فائنل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ البتہ موجودہ چیئر مین نجم سیٹھی نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔

تازہ ترین