• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ماہ کے دوران 28 پولیس مقابلے، 33 زخمیوں سمیت 286 ملزمان گرفتار

حیدرآبا د(بیورورپورٹ) حیدرآبا د پو لیس نے اسٹریٹ کرائم ڈکیتی رہزنی ، اسٹریٹ کرائم ، منشیات فروشوں اوردیگر جرائم میں ملوث ملزمان کیخلاف جاری آپریشن کے دوران ایک ماہ میں سنگین جرائم میں ملوث 2 ڈاکووں کو ہلاک اور 28پولیس مقابلوں میں اسٹریٹ کرائم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث33 زخمیوں سمیت مجموعی طور پر 286ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لو ٹے گئے طلائی زیورات، نقدی، چھینی گئی کاریں، موٹر سائیکلیں، منشیات، اسلحہ، شراب اور جو ئے وسٹےمیں داؤپر لگی رقم برآمد کی، پو لیس ترجمان کی جا نب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآبا د کی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈکیتی رہزنی، اسٹریٹ کرائمز، منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے خاتمہ کیلئے جاری آپریشن اور ٹارگیٹڈ کارروائیوں میں حیدرآبا د پو لیس نے 28پو لیس مقابلوں اور دیگر کاروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملو ث 2ڈاکوؤں کو ہلاک اور33زخمیوں سمیت ڈکیتی ورہزنی میں ملوث 55 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے وارداتوں میں چھینے گئےطلائی زیورات، نقدی اور دیگر قیمتی سامان سمیت3شارٹ گنیں، 46پستول، 2ریوالور برآمد کیے۔ حیدرآبا د پولیس نے گاڑیا ں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 8وہیکل لفٹرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینی گئی 20سے زائد مو ٹر سائیکلیں اور2کاریں برآمد کر لیہیں۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں پو لیس نے63منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 34کلو 480گرام چرس، 5کلو بھنگ، 65لیٹر کچی شراباور166بوتل شراب برامد کیہے۔ مضر صحت گٹکا اور مین پوری کی فروخت کے الزام میں پو لیس نے 19ڈیلرز کو گرفتار کر کے ایک ہزار مین پوری وگٹکے اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کر لیا ہے۔ جو ئے اور سٹے کے اڈوں پر چھاپوں کے دوران پو لیس نے 49 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے داؤپر لگی ایک لاکھ 48ہزار روپے کی رقم اور تاش کی گڈیاں برآمد کر لی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مفروراور اشتہاری ملزمان کیخلاف کاروائیوں کے دوران پو لیس نے سنگین جرائم میں ملوث 10اشتہاری ملزمان اور 82مفرور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ہے۔

تازہ ترین