• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وولٹیج میں کمی بیشی، کراچی کو 2کروڑ گیلن کم پانی فراہم کیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے جمعرات کو کراچی میں 21ملین گیلن کم پانی فراہم کیا گیا، جس کی وجہ بجلی کے وولٹیج میں کمی بیشی بتائی جاتی ہے،واٹر بورڈ کے حکام کے مطابق واٹربورڈ کے اہم ترین دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کردہ بجلی کےو ولٹیج میں خطرناک حد تک کمی بیشی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث 4پمپس سے کراچی کو پانی کی فراہمی روکنا پڑگئی ہے، جمعرات کو صبح سے شام تک شہریوں کو 21ملین گیلن پانی کم فراہم کیا گیا، کیونکہ برقی رو میں خطرناک حد تک اتار چڑھائو کا سلسلہ شام 7بجے تک جاری رہا، جس کے باعث واٹڑ بورڈ کے قیمتی اور حساس پمپس اور دیگر مشینری بچانے کیلئے واٹربورڈ کو پمپنگ کا عمل روکنا پڑا، تاہم سوا7بجے کے بعد بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہوگئی ۔ 

تازہ ترین