• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ، ملیر کی تین مویشی منڈیوں کے خلاف حکم امتناع میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ملیر کی تین مویشی منڈیوں کے خلاف حکم امتناع میں توسیع کردی ہے ، جمعرات کو دورکنی بینچ نے کے ایم سی اور ضلع ملیر کے مابین تین مویشی منڈیوں کے قیام کا تنازع سے متعلق سماعت ہوئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈی ایم سی ملیر نے لانڈھی اور آنسو گوٹھ میں تین مویشی منڈیوں کے ٹھیکے کیلئے اشتہار جاری کیا ہے یہ زمینیں کے ایم سی کی ملکیت ہیں ضلع ملیر کو ٹھیکہ دینے کا اختیار نہیں، ضلع ملیر کے وکیل نے بتایا اس زمین پر 2001سے 2013 تک ٹاؤن کے تحت مویشی منڈی لگتی رہیں ۔

تازہ ترین