• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل سے قیدیوں کا فرار،افسران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سینٹرل جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں کے مقدمے میں جیل افسران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ21اگست تک محفوظ کرلیا۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو سینٹرل جیل سے دو خطرناک دہشت گردوں کے فرار سے متعلق گرفتار پانچ سے زائد جیل افسران و اہلکار وں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے گرفتار پانچ سے زائد جیل افسران کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان میں سابق جیل سپرنٹنڈنٹ، اسسٹنٹ جیلر سالک ایاز اور ڈپٹی جیل رفیق چنہ و دیگر شامل ہیں۔ درخواست ضمانت پر فیصلہ اکیس اگست کو سنایا جائے گا۔13 جون2017 کو سینٹرل جیل میں قائم جوڈیشل کمپلیکس سے شیخ ممتاز عرف فرعون اور احمد خان عرف منا فرار ہوگئے تھے۔ 14جون کو تین جیل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل سمیت جیل کے بارہ افسران کو گرفتار کیا گیا۔16 جون کو مقدمہ کی تفتیش نیوٹائو ن سے سی ٹی ڈی کو منتقل کی گئی تھی۔

تازہ ترین