• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک بورڈ، ریگولر وپرائیویٹ طلبا کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)  ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2017سائنس اور جنرل گروپ ریگولر وپرائیویٹ کی مارک شیٹس جاری کر نے کا اعلان کر دیا ہے ۔میٹرک بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کے مطابق ریگولر طلبہ کی مارک شیٹس ان کی درسگاہوں کو متعلقہ شیڈول کے مطابق جاری کر دی جائیں گی اور طلبا و طالبات اپنے اپنے اسکولوں سے ہی مارک شیٹس حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ اپنے با اختیار نمائندے کو شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ساتھ مقررہ تاریخوںمیں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال فرسٹ فلور بلاکBسے صبح9:30بجے سے شام 4بجے تک مارک شیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جمعہ 18اگست کو نیو کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد۔ ہفتہ19اگست کوجمشید ٹائون، گلشن اقبال، شاہ فیصل کالونی، ملیر ۔پیر21اگست کو لانڈھی، کورنگی، صدر،بن قاسم اورمنگل 22اگست 2017کوکیماڑی، سائٹ، لیاری، اورنگی ٹائون، بلدیہ ٹائون ، گڈاپ کی مارک شیٹس حاصل کی جا سکتی ہیں جبکہ پرائیویٹ طلبہ وطالبات کی مارک شیٹس ان کے رہائشی پتوںپر ارسال کر دی گئی ہیںنہ ملنے کی صورت میں بورڈ آفس کے متعلقہ سیکشن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ 

تازہ ترین