• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’میرے بال پتا ہے کیوں جلدی سفید ہوئے؟
میرا بھائی دبئی سے شیمپو لاتا تھا۔
میں اسے استعمال کرتا تھا۔ ‘‘
میں نے مایوسی کا اظہار کیا۔
پروفیسر فیصل مسکرائے۔
’’میری کار خراب کھڑی ہے۔
میکنک ٹھیک نہیں کر پا رہا۔
جاپانی کار ہے اس لئے پارٹس نہیں مل رہے۔ ‘‘
میں نے بتایا۔
’’آپ مرعوب قسم کے آدمی لگتے ہیں۔
امپورٹڈ مصنوعات سے مرعوب۔
یاد رکھیں، ہر ملک کا مختلف ماحول ہوتا ہے۔
غیر ملکی آئٹمز اکثر مسئلہ کرتے ہیں۔ ‘‘
پروفیسر فیصل نے کہا۔
اسی وقت بھابھی چائے لے آئیں۔
تعارف ہوا تو پتا چلا،
بھابھی کا تعلق جرمنی سے تھا۔

تازہ ترین