• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف رکن کانگریس سے 4 گھنٹے ملاقات

Todays Print

لندن( رپورٹ:مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ لندن کے سربراہ و بانی نے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں پاکستان مخالف رکن کانگریس ڈانا روہرا باچر اور جلاوطن بلوچ رہنما خان آف قلات سے طویل ملاقات کی اور ان کے ساتھ مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر گفتگو کی، ایم کیوایم کی کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ بانی ایم کیو ایم نے کیلیفورنیا سے امریکی رکن کانگریس سے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اورایم کیوایم کےکارکنوں کی گرفتاریوں کے بارے میں شکایت کی،4گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی موجود تھے،رابطہ کرنے پر ایم کیوایم کے ایک ترجمان نے بتایا کہ امریکی رکن کانگریس نے حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں پر افسوس کااظہار کیااور ایم کیو ایم کے قائد کو یقین دلایا کہ وہ یہ معاملہ امریکی کانگریس اور دوسرے فورمز پر اٹھائیں گے ،ایم کیو ایم کے ترجمان نے یقین دلایا کہ خان آف قلات بھی ملاقات میں موجود تھے اور انھوں نے مشترکہ مقاصد کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ایم کیو ایم نے بتایا کہ اس بات پر اتفاق کیا گیاہے کہ ہم خیال لوگ مستقبل میں مل جل کر کام کریں گے اور باہمی رابطوں میں اضافہ کریں گے۔

پاکستان کے کھلے دشمن سے بانی ایم کیو ایم کی یہ ملاقات ان کے بااعتماد ساتھی ندیم نصرت کی جون کے آخر میںواشنگٹن میںسینیٹر جان مک کین ، رکن کانگریس ڈانا روہراباچر اور ٹیڈ پوئے سےمدد کے حصول سے ملاقات کے بعد ہوئی ہے۔ایم کیوایم لندن نے حالیہ دنوں میں جلاوطن بلوچ گروپوں سے رابطہ کرکے ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کااظہار کیاتھا لیکن کسی بھی معروف گروپ نے انہیں مثبت جواب نہیں دیا اقوام متحدہ کی سطح پر مہم چلانے والے جلاوطن بلوچ رہنما مہران بلوچ نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے عروج کے دور میں کراچی میں رہنے والے بلوچوں کے خلاف متعصبانہ کارروائی کرتی اور انہیں نشانہ بناتی رہی ہے انھوں نے اور دوسرے بلوچ رہنمائوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کام کرنے سے انکار کردیاہے لیکن ایم کیو ایم لندن نے خان آف قلات سے روابط استوار کرلئے ہیں جنھوں نےبرطانیہ میں پناہ کی درخواست دی ہے اور پا کستا ن کو بین الاقوامی عدالت انصاف میںلانے کی دھمکیاں دیتے رہے ہیں ،لیکن گزشتہ 10سال کے دوران ایسا کرنے میں ناکام رہے ہیں ، خان آف قلات اس سے قبل لندن میں امریکی ارکان کانگریس ڈانا روہراباچر اور ٹیڈ پوئے کے ساتھ پاکستان کے خلاف ایونٹ منعقد کرتے ر ہے ہیں۔

تازہ ترین