• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلثوم نواز،یاسمین راشد اور فیصل میر کے کاغذات نامزدگی منظور

Todays Print

لاہور(صباح نیوز)این اے 120 کے ریٹرنگ افسر نے پاکستان پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کی جانب سے کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے ہیں، پی ٹی آئی کی یاسمین راشد اور پی پی پی کے فیصل میر کے کاغذات بھی درست قرار دے دئیے گئے۔

ن لیگ کی غیر موجودگی میں کیپٹن(ر) صفدر، کلثوم نواز کے وکیل اور  مسلم لیگ کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان جانچ پڑتال کیلئے پہنچے،ت قصیلات کے مطابق این اے ایک سو بیس کے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے آخری روز ریٹرنگ افسر نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا ہے، ریٹرنگ افسر نے پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی تحریک سمیت دیگر امیدواروں کی جانب سے لیگی امیدوار پر دائر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات منظور کئے۔پاکستان تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر کے بھی کاغذات درست قرار پائے۔پاکستان مسلم لیگ کی امیدوار کلثوم نواز جمعرات کی صبح لندن روانہ ہوئی،ان کی غیر موجودگی میں کیپٹن(ر) صفدر، کلثوم نواز کے وکیل اور پاکستان مسلم لیگ کے کورنگ امیدوار حافظ نعمان جانچ پڑتال کیلئے پہنچے، جہاں ریٹرنگ افسر نے جانچ پڑتال کے بعد بیگم کلثوم نواز کے کاغذات کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کرلیا ۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ، عوامی تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی نے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات عائد کئے تھے،پی ٹی آئی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز ایف زیڈ ای کمپنی کی ڈپٹی چیئرمین تھیں، کاغذات نامزدگی کے وقت انہوں نے نواز شریف کی طرح اپنی تنخواہ ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں ، لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

تازہ ترین