• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویزاشرف کیخلاف رینٹل پاورکیس میں دلائل مکمل‘فیصلہ محفوظ

Todays Print

اسلام آباد(اے پی پی) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف درج رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت 30اگست تک ملتوی کر دی ہے ۔

جمعرات کو عدالت نے نیب کی جانب سے دائر تین درخواستوں پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔سماعت کے دوران نیب کے دو گواہان مقصود احمد اور محمد صولت عدالت میں پیش ہوئے اور دونوں گواہان نے اپنے بیانات قلمبند کروا دیئے ۔

گواہان کے بیان پر جرح کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ان کے پاس کوئی اصل دستاویزات نہیں ہیں‘عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 اگست تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین