• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بھر میں موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگانے کا فیصلہ

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ بہت جلد وفاقی حکومت کو خط لکھ رہے ہیں جس میں مطالبہ کیا جائیگا کہ برطانیہ سے کہا جائے کہ انکا شہری کراچی میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے جسے روکا جائے ۔

جمعرات کو اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا بینک ڈکیتیوں سمیت دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لیئے پولیس دن رات کوشش کر رہی ہے ۔

سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ 12 دہشت گردوں کے مقدمات ملٹری کورٹس میں بھیج دیئے ہیں جبکہ حال میں پولیس نے اہم دہشت گرد ہلاک بھی کیئے ہیں,

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت جلد وفاقی حکومت کو سندھ حکومت خط لکھ رہی ہے کہ وفاقی حکومت برطانوی حکومت کو خط لکھے جس میں مطالبہ کیا جائے کہ برطانوی شہری (بانی ایم کیو ایم )کو کراچی میں دہشت گردی سے روکا جائے۔

پی ایس پی کے دو ورکرز کے قتل پر دوسری ملک کے شہری نے ہدایت دی ۔انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ ڈیویلپمنٹ پیکیج میں نیب میرا نام لیا جا رہا ہے جبکہ یہ جس وقت کا کیس ہے اس وقت میں ایم پی اے ہی نہیں تھا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ جو پاکستان کا غدار ہے وہ ہمارا دشمن ہے ۔انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی بینک کے لئے قائم ایس او پیز کی جانچ کرے گی۔

وزیر داخلہ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ایس او پی پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ڈکیتی کی صورت میں بینک اور نجی سکیورٹی انتظامیہ کو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے گا۔

انہوں نے موٹر سائیکلوں پر ٹریکر لگوانے کی بھی ہدایات دیں۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عدم شرکت پر سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ انکا کیس عدالت میں ہے جبکہ قومی پرچم نظر آتش کیئے جانے کے حوالے سے آیڈیشنل آئی جی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ ایسا واقعہ کراچی میں پیش نہیں آیا۔

تازہ ترین