• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام(ن) لیگ کی صدارت کے عہدہ سے نکال دیا،345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری

اسلام آباد( طاہر خلیل)الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی قرار دیدیا۔نواز شریف کا نام مسلم لیگ ن کی صدارت کے عہدہ سے نکال دیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد نواز شریف پارٹی صدارت کےبھی اہل نہیں رہے،الیکشن کمیشن ن لیگ کو پہلے ہی پارٹی صدارت سے متعلق خط لکھ چکا ہے۔الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے۔سیاسی جماعتوں کی فہرست میں ن لیگ کی صدارت کا عہدہ خالی رکھا گیا ہے۔ن لیگ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست میں 215 نمبر پر ہے۔الیکشن کمیشن نے  345 سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کی ہے۔

تازہ ترین