• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رتھ فائو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کی قرارداد منظور

  اسلام آباد( نامہ نگار)  قومی اسمبلی  میں آنجہانی ڈاکٹر رتھ فائو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کی قرارداد منظور کر لی گئ ، قرارداد میں ممبران اسمبلی نے رتھ فائوکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار  کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر رتھ فائو ایک عظیم شخصیت  تھیں جنہوںنے اپنی پوری زندگی پاکستان میں عوامی خدمت کے لیے وقف کردی،، انہوں نے پاکستان  میں جذام کے مریضوں کے لیے کام کیا، جس کی وجہ سے 1996 میں پاکستان کوڑھ کے مرض سے پاک ملک بن گیا، قرارداد میں کہاگیا کہ ایوان اس  عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ ڈاکٹر رتھ فائو کی خدمات کی یاد میں آخری رسومات کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی جائیں اور حکومت پاکستان آنجہانی کی خدمات کی یاد میں کئیر فائونڈیشن کا قیام بھی عمل میں لائے، ڈاکٹررتھ فا کی آخری رسومات 19 اگست کوسینٹ پیٹرک چرچ صد ر میں ادا کی جائیں گی ۔

تازہ ترین