• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی ٹیکس دفاتر میں بنیادی اسکیل نمبر19کے نئے کمشنروں ایڈیشنل کمشنروں نے چارج سنبھال لئے

اسلام آباد (حنیف خالد) ملک بھر کے علاقائی ٹیکس دفاتر لارج ٹیکس پیئرز یونٹوں میں نئے عہدیداروں نے چارج سنبھال لئے ہیں۔ ایف بی آر کے بنیادی سکیل 20کے چیف ریونیو آپریشنز یوسف حیدر میمن نے اپنا عہدہ خالی کرکے کراچی میں کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس زون۔III کے کمشنر ان لینڈ ریونیو کا عہدہ سنبھال لیا ہے انہیں یہ اہم ذمہ داری ان کے وسیع تجربے اور اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر سونپی گئی ہے۔

محمد علی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ کراچی کا چارج لیکر بنیادی سکیل 19 میں اس عہدے پر کام شروع کردیا ہے ڈاکٹر ساجد حسین آرائیں ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او حیدرآباد نے ریجنل ٹیکس آفس حیدرآباد میں ایڈیشنل کمشنر بنیادی سکیل 19 کا چارج لے لیا ہے محمد مطیع الرحمٰن ممتاز نے جمعرات سے سیکرٹری سپیشل اسسٹنٹ ٹو ممبر آئی آر آپریشنز کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ محمد جواد اسلام آباد لارج ٹیکس پیئرز یونٹ کے ایڈیشنل کمشنر بنیادی سکیل 19 ہوگئے ہیں محمد وقاص حمید نے آر ٹی او اسلام آباد میں بنیادی سکیل 19 کے ایڈیشنل کمشنر آئی آر کا عہدہ سنبھالا ہے عبدالرزاق خان نے بھی ایڈیشنل کمشنر آئی آر بنیادی سکیل 19 آر ٹی او اسلام آباد کے عہدے کا چارج لے لیا ہے فدا محمد نے بنیادی سکیل 19 میں سیکرٹری ایف بی آر کا عہدہ سنبھال لیا ہے محمد عرفان بنیادی سکیل 19 میں کارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری بنا دیئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر طارق محمود کمشنر زون۔I آر ٹی او گوجرانوالہ نے کمشنر آئی آر ان لینڈ ریونیو اپیلز سیالکوٹ کا عہدہ سنبھالا ہے شاہد اقبال بلوچ کمشنر آئی آر کراچی سی آر ٹی او نے ایل ٹی یو۔II کراچی زون IV کے کمشنر کی ذمہ داریاں نبھانا شروع کردی ہیں۔ شکیل احمد کاسانہ نے اسلام آباد ایل ٹی یو کے کمشنر زون IV کا چارج لے لیا ہے چوہدری جاوید انور نے فیصل آباد کے کمشنر لائل پور زون آر ٹی او کے کمشنر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں طارق بختیار نے آر ٹی او پشاور میں مردان زون کے کمشنر کا عہدہ سنبھالا ہے۔

بنیادی سکیل 19 کے عہدیدار عبدالحمید نے چیف ایف بی آر کا چارج دے دیا ہے سید مراد علی شاہ کی خدمات ایف بی آر کے چیف ایڈمن کے سپرد کردی گئی ہیں۔ایف بی آر نے پاکستان کسٹم سروس کے ایک پرنسپل آپریزر عامر احمد سموں آپریزر قمر جمال کی معطلی کی معیاد میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی ہے عامر سموں ماڈل کسٹم کلکٹریٹ آپریزمنٹ ویسٹ کراچی میں پرنسپل آپریزر ہیں ان کی معطلی کی معیاد 8 نومبر 2017 تک بڑھا دی گئی ہے جبکہ قمر جمال آپریزنگ آفیسر ایم سی سی آپریزمنٹ ویسٹ کراچی کی معطلی کی معیاد میں 8 اگست سے 3 ماہ کیلئے توسیع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین