• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اومنی گروپ کے دفاتر سے اسلحہ برآمدگی میں مقدمہ اے کلاس کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اومنی گروپ کے دفاتر سے اسلحہ برآمدگی میں مقدمہ اے کلاس کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔ فیصلہ چھبیس ستمبر کو سنایا جائے گا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے روبرو اومنی گروپ کے دفاتر سےاسلحہ برآمدگی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ خواجہ سلمان یونس، میاں شوکت عارف سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

رینجرز وکلاء کی عدم حاضری پر عدالت نے سماعت چھبیس ستمبر تک ملتوی کردی۔ آئندہ سماعت پر مقدمہ اے کلاس کرنے سے متعلق درخواست پر عدالت فیصلہ سنائے گی۔ خواجہ سلمان یونس کیخلاف صدر تھانے میں رینجرز کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔23 دسمبر2016 کو رینجرز نے اومنی گروپ کے دفتر سے غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

تازہ ترین