• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مشیروں و معاونین خصوصی کے محکموں کی منظوری دیدی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حال ہی میں مقرر کئے جانے والے مشیروں اور معاونین خصوصی کے محکموں کی منظوری دیدی ہے انجینئر امیر مقام سیاسی امور کے مشیر ہوں گےان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ عرفان صدیقی مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ہوں گے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ جام معشوق علی ارسا کے امور سے متعلق ایڈوائزر ہوں گے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔

سردار مہتاب عباسی مشیر برائے ایوی ایشن ہوں گے ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے مساوی ہوگا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی معاون خصوصی برائے سیاسی امور، مفتاح اسماعیل معاون خصوصی برائے اقتصادی امور، ڈاکٹر مصدق ملک معاون خصوصی برائے میڈیا امور، ظفر اللہ خان معاون خصوصی برائے قانون اور خواجہ ظہیر احمد معاون خصوصی برائے ادارہ جاتی اصلاحات مقرر کئے گئے ہیں، ان تمام معاونین خصوصی کا عہدہ  وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔ کابینہ ڈویژن نے اس ضمن میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

تازہ ترین