• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، زیادتی کا شکار دس سالہ بچی ماں بن گئی

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں جنسی زیادتی کا شکار 10سالہ بچی کے ہاں ايک بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ قبل ازیں اس بچی کے اسقاط حمل کی درخواست ملکی عدالت عظمیٰ نے مسترد کر دی تھی۔ چندی گڑھ میں جس اسپتال میں بچی کے ہاں پیدائش ہوئی، وہاں کی انتظاميہ کے مطابق ماں اور بچہ دونوں خيريت سے ہيں اور ان کی زندگياں خطرے سے باہر ہيں۔

اس 10 سالہ لڑکی کو اس کے ايک انکل نے کئی ماہ تک متعدد مرتبہ جنسی زيادتی کا نشانہ بنايا۔ تاہم اس کے حاملہ ہونے کا پتہ گزشتہ ماہ اس وقت چلا، جب وہ پيٹ ميں تکليف کی شکايت لے کر اسپتال پہنچی۔ بھارتی قوانين 20 ہفتوں سے زائد عرصے کے حمل کی اسقاط کی اجازت نہیں ديتے۔ ايسا صرف اس صورت میں ممکن ہے جب ماں کی صحت کو شديد خطرہ لاحق ہو۔

تازہ ترین