• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ گلالئی کا نیا انداز ،روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں

اسلا م آباد(مانیٹر نگ سیل)پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی وزیر قبائل کی روایتی پگڑی پہن کر پارلیمنٹ پہنچ گئیں جہاں انہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ۔،اس موقع پر عائشہ گلالئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیغام جاری کیا کہ رضیہ سلطانہ کو مردوں کا مقابلہ کرنے کیلئے مردوں جیسا بننا پڑا تھا ،میں اور میرا خاندان اکیلے ہی مافیا کا مقابلہ کر رہے ہیں اور اس وقت ہمارے ساتھ کوئی نہیں ہے ،خواتین کو اپنا استحصال روکنے کیلئے مضبوط ہونا پڑے گا ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ ان کا تعلق وزیر قبیلے سے ہے اور ان کی پگڑی کا نام پینتھر ہے۔

تازہ ترین