• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضل الرحمٰن کا مشکوک افرادسے متعلق فورتھ شیڈول کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ

اسلا آباد(نامہ نگار خصوصی )امیر جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمن نے مشکوک افرادسے متعلق فورتھ شیڈول کا قانون ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورتھ شیڈول کو ختم کر نے سے پاکستان میں کو ئی آسمان نیچے نہیں آجا ئے گا اس قانون کا غلط استعمال ہوا ہے جو درست نہیں ہے،،مدارس کیخلاف حکومتی ناروا رویوں کا خاتمہ ہو نا چاہیے،جے یو آئی اور دینی مدارس پاکستان ،آئین اور پارلیمنٹ کے ساتھ ہیں ہم پاکستان میں امن کی کاوشوں کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں،مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن اوروزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی صدارت میں مختلف مکاتب فکر کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے  مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم  ملک میں امن کے لیئے کوشاں ہیں لیکن کچھ رکاوٹیں ارباب اقتدار کی طرف سے ایسی آتی ہیں جو ہماری کاوشوں کے راستے میں رکاوٹیں پیدا ہو جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ پاکستان کو سیکولر بنانے کے لیئے جمع ہیں ، ہمارا کردار فرقہ واریت کے خلاف اورملک میں عدم تشدد کی سیا ست پارلیمانی سیا ست کے لیئے ہے مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ فورتھ شیڈول کا قانون ہماری سمجھ سے با لا ہے اس کو ختم ہو جانا چاہیے ۔

تازہ ترین