• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں عیدالاضحی یکم ستمبر کو ہونے کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں عید الاضحی یکم ستمبر کو ہونے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے،ذی الحج کے مہینے کا چاند 22 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس روز ملک بھر میں مطلع صاف رہنے کی توقع ہے اور چاند کو آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔اس حوالے سے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بائیس اگست کو کراچی میں محکمہ موسمیات کے کیمپ آفس میں ہوگا۔

تازہ ترین