• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرداری، نواز ملاقات خارج از امکان ہے، رحمٰن ملک

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی میں مذاکرات اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے درمیان ملاقات خارج از امکان ہے ۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمٰن ملک نےکہا کہ لاہور میں آصف علی زرداری کی نواز شریف سے ملاقات کے امکان کو مکمل طور پر رد کرتا ہوں آصف زرداری کی لاہور آمد نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے نکالے جانے سے پہلے طے تھی، وہ لاہور پہنچے تو نواز شریف وزیراعظم ہی نہیں رہے، ان سے ملاقات کی اطلاعات غلط ہیں، جب ہم چاہتے تھے کہ آئینی دفعات 62,63 میں ترامیم ہو جائیں یہ نہ مانے اب سر پر پڑی تو ہم یاد آ گئے، نواز شریف نے اسٹریٹ پالیٹکس کر رہے ہیں، یہ پارلیمنٹ کے معاملات ہیں، پارلیمنٹ میں کیا ہوتا ہے اس وقت دیکھیں گے۔

تازہ ترین