• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کاطیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ،پائلٹ شدید زخمی

اسلام آباد(وقائع نگار، اے این این) پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ سرگودھا کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 7 پی جی ایئرکرافٹ معمول کی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں ایک ہی پائلٹ لیفٹیننٹ بلال سوار تھا، جسے شدید زخمی حالت میں ریسکیو کر نے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ طیارے کے حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا گیا۔ رواں ماہ 9 اگست کو بھی پاک فضائیہ کا ایک تربیتی ایف سیون طیارہ فنی خرابی کے باعث میانوالی سبزہ زار کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں پائلٹ محمد ذیشان شہید ہوگئے تھے۔

تازہ ترین