• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ نے نیب قوانین کی منسوخی کاقانون معطل نہیں کیا،ایڈووکیٹ جنرل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈوکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھمرو نے کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے نیب قوانین کی منسوخی کاقانون معطل نہیں کیا صوبائی محکمے کسی بھی نئی تحقیقات کے لئے نیب کو کوئی تفصیلات نہ دیں، نیشنل اکاؤنٹیبلٹی آرڈی ننس سندھ ریپیل ایکٹ دو ہزار سترہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری اور وزیر قانون کو لکھے گئے اپنے وضاحتی خط میں کیا  ہے۔واضح رہے کہ  نیب قوانین کے خاتمے کے  عدالتی حکم سے سرکاری حلقوں میں بے چینی پھیل گئی تھی۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ بیرسٹر ضمیر گھمرو نے خط میں  لکھا  ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے نیب قوانین کی منسوخی کے قانون کو معطل نہیں کیا۔ خط کے متن کے مطابق عدالتی حکم کے مطابق تمام محکمے زیرالتوا انکوائریز میں نیب سے تعاون کریں۔

تازہ ترین