• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر:انٹرامتحانات کے نتائج،پری میڈیکل میں طالبات بازی لے گئیں

سکھر( بیورو رپورٹ)ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ سکھر نے بارہویں جماعت کے پری میڈیکل اورپری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔پری میڈیکل میں طالبات طلباء پر بازی لے گئیں ، مجموعی طور پر تینوں پوزیشنیں طالبات نے حاصل کیں۔ناظم امتحانات سکھر عبدالسمیع سومرو نے نتائج کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کنٹرولر رفیق احمد پلھ، غلام قادر دھاریجو سمیت تعلیمی بورڈ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔پری میڈیکل میں زہرہ بتول پاک ترک انٹرنیشنل اسکول اینڈ کالج خیرپور نے964 مارکس کے ساتھ پہلی، رقیہ رشید بحریہ فاؤنڈیشن کالج رانی پور نے 961 کے ساتھ دوسری پوزیشن اور فضا ، سمرا انگلش پبلک ہائر سیکنڈری اسکول گمبٹ نے 955 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری انجنیئرنگ میں پہلی تینوں پوزیشنوں پر طلباء بازی لے گئے، پری انجینئرنگ گروپ میں سید آفاق حسین شاہ کیڈٹ کالج گھوٹکی نے 957 کے ساتھ پہلی، آصف احمد گورنمنٹ ڈگری کالج میرپو ماتھیلونے949 کے ساتھ دوسری ،عباس رضاگورنمنٹ ڈگر ی سائنس کالج گمبٹ نے 948 کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 18 ہزار458 طلباء وطالبات نے امتحانات میں حصہ لیا جن میں سے 12 غیر حاضر رہے۔

تازہ ترین