• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیبلشمنٹ بلوچستان جیسا پیکیج کراچی والوں کو بھی دے،مصطفیٰ کمال

 کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی کے لوگوں نے14 اگست کے موقع پر تاریخی جشن آزادی مناکر بانی ایم کیو ایم کو تاریخ کے کوڑے دان میں ڈال دیا، میں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ سے کہتا ہوں کہ جس طرح سے بلوچستان کے لوگوں کو معاف کیا گیا ہے ایسا ہی پیکیج کراچی والوں کو بھی دیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان برائے فروخت ہے۔

عظیم الشان جشن آزادی منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 70 سالوں میں اس طرح کا جشن ازادی کبھی کراچی میں نہیں منایاگیا۔بانی ایم کیو ایم  کو انکے بہن بھائی پاگل خانے میں داخل کرادیں ورنہ یہ انکو مروادے گا،جمعرات کو پاکستان ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمصطفی کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان برائے فروخت اور ضمیر فروشوں کا مسکن ہے جو پیسے دے گا یہ ان کیلئے کام کریں گے چاہئے نون لیگ ہو یہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان سے ملک کو نقصان ہو رہا ہے ان کا میئر بانی ایم کیو ایم کوپیسے پہنچا رہا ہے ۔13 اگست کو ہماری ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کر کے ملک دشمنوں کا فلسفہ نیست و نابود کردیا۔

انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم پاکستان کے لئے ایک ملک دشمن آج بھی بانی و قائد ہے،ایم کیو ایم نے اس 14 اگست کو یوم سیاہ منانے کا آڈیو پیغام ایم کیو ایم پاکستان کے بانی و قائد نے دیا اور کارکنان کو حکم دیا کہ پاکستانی پرچم کو نذر آتش کیا جائے اور ان تمام کاموں کی ویڈیوز بالخصوص انڈین چینلز کو بھیجی جائیں۔

تازہ ترین