• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب،رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے صوبے میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا۔ صوبے میں دہشت گردی کیخلاف آپریشن میں مدد کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات رواں سال ہی دیئے گئے ہیں جن میں ایک بار پھر توسیع کی جارہی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق رینجرز کے خصوصی اختیارات 22 اگست کو ختم ہورہے ہیں جس میں 60 روز کی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ توسیع جلد ہی کردی جائے گی۔  محکمہ داخلہ کے مطابق رینجرز کو اختیارات انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دیئے گئے ہیں۔ 

تازہ ترین