• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا مودی کوفون،امریکا بھارت ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات پر متفق

بیجنگ/نئی دہلی (خبر ایجنسی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نئے میکینزم ٹو بائی ٹو وزارتی مذاکرات کی مدد سے انڈو پیسفک خطے میں امن و استحکام میں اضافے پر رضامندی ظاہر کی ہے، ادھرچین نےکہا ہے کہ اسے امید ہے بھارت اور امریکا کے مابین ٹو بائی ٹو میکینزم کی مدد سے ہونے والے مذاکرات سے خطے میں امن اور ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وہائٹ ہاؤس کے بیان میں کہاگیاکہ صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو خود فون کیا ، اس نئے میکینزم سے دونوں ملکوں کے مابین اسٹریٹجک مشاورت کو نئی بلندی حاصل ہوگی تاہم وہائٹ ہاؤس نے اس کی مزید تفصیل نہیں بتائی۔ٹیلی فونک بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے بھارت کو فراہم کیے جانے والے خام تیل کی پہلی کھیپ کا خیر مقدم کیا جس کا آغاز اسی ماہ ٹیکساس سے ہو گا۔

تازہ ترین