• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر،میرواعظ عتیق اللہ شاہ کا 54واں یوم وفات عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

 کراچی(جاوید رشید)مقبوضہ کشمیر کے بلند پایہ عالم دین ، روحانی پیشوا میر واعظ مولانا عتیق اللہ شاہ کا 54واں یوم وفات عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا ۔

انجمن نصرۃ الاسلام کے زیر اہتمام راجوری کدل میں قرآن خوانی کا انعقاد ہوا جس میں انجمن کے جنرل سیکریٹری محمد ابراہیم شاہ اسلامیہ اورینٹل کالج کے پرنسپل مفتی غلام رسول سامون، اور اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول کے پرنسپل ڈاکٹر جی ایم خان نے اپنے خطاب میں مرحوم کوخراج عقیدت پیش کیا۔

مقررین نے کہا کہ مرحوم میر واعظ نے انتہائی نامساعد حالات میں کشمیری عوام کی دینی و سیاسی رہنمائی کے ساتھ ساتھ معاشرہ کی بہتری اور اصلاح کے لئے زبردست کوششیں کیں اور اپنی درویشانہ صفات اور خداداد صلاحیتوں سے ہر فرد و بشر کو فائدہ پہنچانے میں پیش پیش رہے۔

تازہ ترین