• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ ، نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی کی دستاویزات طلب

لاہور(خبرنگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے نجم سیٹھی کی چیئرمین پی سی بی تعیناتی سے متعلقہ  دستاویزات طلب کرتے ہوئے پی سی بی آئین کودرخواست کیساتھ لف کرنے کی ہدایت کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون رشید شیخ نے  ناصر اقبال کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی وکیل ناہید بیگ  نے مئو قف اختیار کیاکہ نجم سیٹھی کی تعیناتی پی سی بی کے قوانین کی صریحاً خلاف ورزی یے لہذاچیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی تعیناتی  کو غیر قانونی  قرار دیا جائے،درخواست پر مزید کارروائی آج ہوگی۔

تازہ ترین