• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس رضاکاروں پر فائرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت

کراچی(طلحہ ہاشمی)کراچی میںناردرن بائی پاس پر پولیس رضاکاروں پر فائرنگ کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے‘فائرنگ میں دو ہتھیار نائن ایم ایم پستول اور 30بور پستول استعمال کی گئی تھی‘ان دونوں پستولوں سے دو پولیس اہلکاروں اور پولیس فاونڈیشن کے ایک گارڈ کو بھی قتل کیا جاچکا ہے۔تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی حکام کے مطابق ناردرن بائی پاس پر ایک پولیس قومی رضاکار کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے میں استعمال پستولوں سے اس سے قبل بہادر آباد میں 20 مئی کو دو پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا تھا، ایک پستول گلستان جوہر میں پولیس فاونڈیشن کے گارڈ کے قتل میں بھی استعمال ہوا ، پولیس فاؤنڈیشن کے سکیورٹی گارڈ کو 21فروری کو قتل کیا گیا تھا، موقع  سے ملنے والے خولوں کی  فارنزک رپورٹ سے ہتھیار استعمال ہونا ثابت ہوگئے،تحقیقاتی حکام کے مطابق ان ہتھیاروں سے اب تک دو پولیس اہلکار ، ایک پولیس فانڈیشن کے  گارڈ اور ایک پولیس قومی رضاکارکو شہیدکیاگیا، دہشتگردی کے دو واقعات  ضلع شرقی جبکہ ایک ضلع ملیر میں ہوا، تحقیقاتی حکام مزید بتاتے ہیں کہ شہر میں ہونے والی حالیہ دہشتگردی میں کالعدم انصار الشریعہ ہی ملوث لگتی ہے، ناردرن بائی پاس پر فائرنگ کے مقام سے پمفلٹ ملا ہے، اسی نوعیت کاپمفلٹ عزیز آباد اور سائٹ سے بھی ملا تھا۔

تازہ ترین