• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضیاء الحق کی برسی پر ’’گو نواز گو‘‘ کے نعرے

اسلام آباد( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) شہید جہاد افغانستان اورنواز شریف کو لمبی عمر کی دعا دینے والے چیف آف آرمی سٹاف جنرل محمد ضیا الحق کی 29 ویں برسی کے موقع پر’’ گونواز گو ‘‘کے نعرے لگ گئے اور دعائیہ تقریب میںشریک پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینکڑوں کارکن شرمندہ ہوکر رہ گئے۔ شہید صدر کے چھوٹے صاحبزادے ڈاکٹر انوار الحق نے پاکستان کے 70 سالہ دور اقتدار میں ڈکٹیٹر شپ کے تیس برسوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ صدر ایوب خان کے دس سالہ دور میں ترقی کے عمل سے تربیلا اورمنگلا ڈیم کو نکالنا پڑے گا،ذوالفقار علی بھٹو کی سیاست کو تاریخ سے نکالنا پڑے گا۔جمہوریت کے نام لیوااپنے40 برسوں کا حساب دیں ،ڈکٹیٹر دوسرے 10 سالہ دور اقتدار میں ایٹمی پروگرام کو بھی نکالنا ہوگا، افغانستان پرروسی یلغار کا مجاہدین نے توڑ جواب دیا امت مسلمہ کو اکٹھا کیا،فلسطینی صدر کو یہ کہنا پڑا کہ کاش ہمارے ہمسائے میں بھی کوئی ضیا الحق ہوتا۔ شہید جہاد افغانستان کے چھوٹے بیٹے کی طرف سے نواز شریف کی عدم شرکت پرگلہ کرتے ہوئے انہوںنےکہا کہ نوازشریف1999 تک 17 اگست کو ہر برسی میں موجود ہوتے تھے اورشہید کے مشن کی تکمیل کے عزم کااعادہ کرتے تھے۔ 

تازہ ترین